قصور : پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کے تمام افادی آگاہی اور انٹی کرائم پہلوں کو متحرک کر کے ایک مکمل فعال اور مربوط فورس کے طور پر تشکیل دیا جا چکا ہے گذشتہ روز صحافیوں کو بریفگ دیتے ہوئے DSPپٹرولنگ محمد شعیب چیمہ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی دن بدن بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے نتائج نہایت ہی حوصلہ افزا ہیں۔
ضلع قصور سے ضلع لاہور مُردار گوشت کی نقل و حمل کو روکتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ چک ڈیڈا نے 300کلو گرام مُردار گوشت اور پٹرولنگ پوسٹ صابر شہیدنے 400کلو گرام مُردار گوشت قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور مُردار گوشت کو تلف کر دیا۔پٹرولنگ پولیس نور پور کینال کی موثر گشت کی بدولت ممکنہ واردات ناکام ہوئی اور شہری لٹ جانے سے بچ گئے۔جب کہ ناکہ بندی کے ذریعہ غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ ، نیلی ریوالونگ لائٹ اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور 179موٹر سائیکلوں کے خلا ف قانونی کاروائی کی گئی اور 158گاڑیوں کے خلاف زائد کرایہ وصول کرنے پر کاروائی کی گئی۔
ہائی وے کرائم میں نمایاںکمی ہونے کے ساتھ ساتھ ماہ مارچ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 866چالان کیے جا چکے ہیں اور عوام کو 853ہیلپ جن میں فرسٹ ایڈ اور بروقت ہسپتال پہچانا شامل ہے فراہم کی جا چکی ہیں۔DSPپٹرولنگ محمد شعیب چیمہ نے مزید بتلایا کہ SSPپٹرولنگ لاہور ریجن جناب بابر بخت قرشی صاحب کی ہدایات کے مطابق عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے اور ہیلپ لائن 1124کے افادی پہلوں سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی اور ڈینگی بخار کے حوالے سے بھی بھر پور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اور سکولوں ، کالجوں اور بس سٹینڈوں پر عوام الناس کو بذریعہ لیکچر اور معلوماتی پمفلٹس کے ذریعے بھرپور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔