لاس اینجلس (جیوڈیسک) جائے حادثہ پر دن بھر پال کے مداحوں کا تناتا بندھا رہا اور یہ سلسلہ رات گئے جاری رہا۔ جوں ہی اندھیرا چھایا چالیس سالہ اداکار کے مداحوں نے پھولوں کے ساتھ ساتھ موم بتیاں بھی روشن کیں۔
اداکار ون ڈیزل نے پولیس میگا فون پر مداحوں سے بات کی۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پال کے لئے جذبات ہمیشہ انہیں یاد رہیں گے۔ پال واکر لاس اینجلس کے قریب ہفتے کے روز ایک کار حادثے میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔