نیو یارک (جیوڈیسک) گزشتہ سال خطرناک کار حادثے میں موت کا شکار ہونیوالے معروف ہالی وڈ اداکار پال واکر کی آخری فلموں میں سے ایک فلم برک مینشنز Brick Mansions کا ایکشن سے بھر پور سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار کامیلی ڈیلا میری کی یہ کرائم ایکشن فلم 2004 میں بننے والی فرنچ مووی District B13, Brick Mansions کا ریمیک ہے جس میں پال واکر ایک پولیس اہلکار کے روپ میں ایسے دہشت گرد گروہ کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں جو خفیہ طور پر خطرناک نیوٹران بم کی تیاری میں مصروف ہے۔
مار دھاڑ اور تھرل سے بھر پور اس کرائم فلم میں پال واکر اپنے روایتی انداز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جن کے علاوہ رابرٹ میالٹ اور RZA اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 28 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔