بدین (عمران عباس) محکمہ صحت کے عارضی فیلڈ ملازمین کی جانب سے گزشتہ سترہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پہ علامتی بھوک ہڑتال بھی کی گئی، بدین کے محکمہ صحت کے تحت ضلع کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے گاﺅی ویکسینیٹروں نے گزشتہ سترہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف متاثرہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
چھ گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کی اس موقع پہ ملازمین کا کہنا تھا کہ ان سے باقاعدہ ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں مگر گزشتہ سترہ ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی بند ہے انہوں نے کہا کہ ایک جانب انکا مستقبل تاریک ہو گیا ہے تو دوسری جانب انکے گھرانے فاقہ کشی کا شکار ہیں اور اب طویل عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے کے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ انکی تنخواہیں فوری طور پہ جاری کر کے انہیں مستقل کیا جائے تاکہ انکا مستقبل محفوظ ہو سکے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔۔