پے پیل ترکی واپس لوٹنے کی تیاریوں میں ہے

Paypal

Paypal

ترکی (جیوڈیسک) ماہ جون میں ترکی کے قوانین کی پابندی، ٹیکس کی ادائیگی، ان صارفین کہ جن کی کریڈٹ کارڈ اور شناختی معلومات اس کے پاس موجود ہیں ان کا کام ترک سرور سے کرنے سے انکار کرنے کی وجہ سے بینکنگ آڈٹ اینڈ ریگولیشن کمیٹی نے پے پیل کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔ اور اب پے پیل مارچ 2017 میں کراس بارڈر سسٹم کے تحت ترکی واپس لوٹنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

اس کمپنی نے گذشتہ بینکنگ آڈٹ اینڈ ریگولیشن کمیٹی کے ساتھ اجلاس کیا، کمپنی سال 2017 کے آخر تک اپنے سرورز کو بھی ترکی منتقل کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔ کراس بارڈر سسٹم، بیرون ملک مقیم افراد کو ترکی سے خریداری کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس سسٹم کے ساتھ ترکی سے کوئی شخص بیرونی ممالک سے خریداری نہیں کر سکتا۔