سیول(جیوڈیسک)شمالی کوریا نے کیسونگ کے مشترکہ صنعتی زون کے مستقبل بارے جنوبی کوریا کی جانب سے کی گئی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کر دیا شمالی کوریا نے کیسونگ کے مشترکہ صنعتی زون کے مستقبل بارے جنوبی کوریا کی جانب سے کی گئی۔
مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے اسے خالی سیاسی خیر سگالی قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کی کمیٹی برائے امن کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کیسون کے مشترکہ صنعتی زون کے مستقبل بارے مذاکرات کی پیشکش کی گئی تھی۔
لیکن پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا کی وزیر رویوکیجی کی اس پیشکش کو بے معنی اور بے مقصد قرار دیکر مسترد کر دیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی پیشکشوں کے کوئی نتیجہ خیز نتائج مرتب نہیں ہوتے یہ محض خالی سیاسی خیر سگالی ہے۔