عدم ادائیگی بل پر تحریک انصاف کی MPA کے ڈیرہ کوٹھی اور آفس کی بجلی کا کنکشن منقطع

Electricity Connectivity Disconnects

Electricity Connectivity Disconnects

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) عدم ادائیگی بل پر تحریک انصاف کی MPA کے ڈیرہ کوٹھی اور آفس کی بجلی کا کنکشن منقطع۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے MPAکی جانب واپڈا کے سات لاکھ روپے کے بل واجب الدا ہیں جس پر گزشتہ روز جس پر کروڑ کے اہل کاروں نے اُن کی رہائش گاہ آفس اور ڈیرہ کے میٹر کی تاریں کاٹ کر بجلی مقطع کردی ،MPAکے ترجمان کے مطابق واپڈا کروڑ نے حسب عادت زائد ریڈنگ ڈال کر بل بھجوایا ہے ہمارا بل میٹر کے مطابق 2 لاکھ روپے بنتا ہے۔

لیکن محکمہ نے ہمیں 5 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا جس پر بارہا محکمہ سے رجوع کیا گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی میٹر کے مطابق ریڈنگ کا بل ادا کرنے کے لئے تیار ہیں بجلی منقطع کر کے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اس کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔