کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں کیبل آپریٹروں پر سیلزٹیکس عائد کیے جانے اور کیبل سروس بند کیے جانے کے معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اگلی میٹنگ 15 دن بعد کرنے پر بھی اتفاق جس میں آج کے اجلاس کے متقفہ نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ثالثی پر پی بی اے کا شکریہ ادا کیا اورثالثی کے دوران کوئی جبری اقدام نہ کرنے کا یقین دلایا۔
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے پی آر اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پی بی اے نے ثالثی کے لیے اعتماد کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔