لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی سزامیں کمی خوش آئند ہوگی، پی سی بی کو دوسرے کھلاڑیوں کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ محمد عامر کی پاکستانی ٹیم کو ضرورت ہے،اللہ کرے اس کی سزا کم ہوجائے، اپنے حوالے سے دو بار پی سی بی کے چکر لگائے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ ان کے کیس میں صرف جملوں کا اضافہ ہونا ہے، کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔
انہوں نے کہا کہ غلطی چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، دوبارہ موقع ملنا چاہیے، سزا ہو جائے تو پھر نئے سرے سے کام شروع کر دینا چاہیے۔