پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے 15 کرکٹرز کو این او سی دے دیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا۔ بابر اعظم ، شرجیل خان اور محمد نواز کو فی الحال اجازت نہیں دی گئی۔

بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا ۔ این او سی پانے والوں میں شاہد آفریدی ، عماد وسیم ، شعیب ملک ، احمد شہزاد ، کامران اکمل ، محمد سمیع ، سہیل تنویر ، ناصر جمشید اور خالد لطیف بھی شامل ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں متوقع شمولیت کے باعث پی سی بی نے بابر اعظم ، شرجیل خان اور محمد نواز کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔ بی پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 4 نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ کومیلا وکٹورینز اعزاز کا دفاع کریگی۔