پی سی بی بورڈ کا اجلاس، ٹیم کے نئے کوچ کا تقرر عدالتی فیصلے تک موخر

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے عدالت سے چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے حتمی فیصلے تک قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ، منیجر اور چیف سلیکٹر کی تقرری موخر کردی ہے۔

جبکہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا فیصلہ حکومت کی رائے پر کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا تقرر عدالتی فیصلے تک موخر کر دیا گیا۔