پی سی بی کے آئین کا مسودہ تیار، چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہو گا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہو گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی کے آئین کا ڈرافٹ 38 صفحات پر مشتمل ہے۔ آئینی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کر کے چیئرمین کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق چیئرمین کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہو گا جس کے مطابق چیئرمین کو منتخب ہونے کے بعد ہٹایا بھی جا سکے گا۔

چیئرمین کے انتخاب کا طریقے کار طے کرنا باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین کے مطابق ریجنز کو زیادہ اختیارات مل جائیں گے۔ چیئرمین کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھی اختیارات ملیں گے۔