لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فاسٹ بولر جنید خان کو لنکا شائر کی جانب سے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر جنید خان کا لنکاشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق وہ 12 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ایک روزہ میچز کلب کی جانب سے کھیلیں گےتاہم اس کے لے انہیں پی سی بی سے اجازت کی ضرورت تھی جس کی باقاعدہ اجازت پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں دے دی ہے۔
ویزہ ملنے کے بعد جنید خان ایک 2 روزمیں انگلینڈ کے لئے روانہ ہو جائیں گے جب کہ جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔
واضح رہے کہ جنید خان کے علاوہ جادو گر اسپنر سعید اجمل بھی ان دنوں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔