لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے من پسند افراد کو نوازنے کے لیئے انوکھی پالیسی اپنالی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پانچ گھنٹے انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نکل گئے اور اپنے کیئے فیصلوں کے جواب کے لیئے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو آگے کر دیا۔
نجم سیٹھی نے بورڈ میں چیئرمین کے اختیارات ملنے کے دو ہفتوں میں ابھی تک پانچ پنکچر لگا دیئے ہیں۔ تنقید کرنے والے راشد لطیف کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔ حیران کن طور پر سابق کپتان سات ماہ بغیر کام کیئے تنخواہ لے گئے۔
انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں جاوید میانداد کو ڈی جی کے عہدے سے فارغ کرنے کے علاوہ کوئی فیصلہ سامنے نہ آ سکا حتی کہ بگ تھری کے حوالے سے بھی بورڈ اپنی حکمت عملی تشکیل دینے میں ناکام رہا۔
سبحان احمد کے مطابق کمیٹی نے پی سی بی آئین میں ترمیم کے لیئے تین رکنی کمیٹی کی منظوری دی ہے جب کہ بورڈ میں پانچ فیصد کوٹہ معذور، خواتین اور اقلیتیوں کا رکھا گیا ہے۔