پی سی بی نے نئے چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دہا ہے۔ الیکشن 18 اگست کو ہوں گے۔

پی سی بی کے انتخابات کے اعلان کردہ الیکٹرول کالج میں چار ایسوسی ایشنز راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی اور پشاور شامل ہیں۔ اداروں میں یو بی ایل، این بی پی، سوئی گیس اور واپڈا شامل ہیں۔

نجم سیٹھی اور شہریار خان کے نام وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے شامل کیے گئے ہیں۔

نجم سیٹھی پہلے ہی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ جس کے بعد شہریار خان مضبوط امیداوار ہیں۔ چیئرمین بننے کے لیئے امیدوار کو سادہ اکثریت چاہیے ہو گی۔