لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کی معطلی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگر اپیل قبول ہو گئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی معطلی پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے، فیصلے کے خلاف دو ہفتے کے اندر اپیل کریں گے۔ اسٹار آف اسپنر کی کمی پوری کرنے کے لئے نئے بالرز آزمائیں گے۔
اپیل اگر قبول ہو گئی تو سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، لیکن اگر اپیل مسترد ہو گئی تو ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 35 بالرز کا ایکشن مشکوک ہے، ڈومیسٹک لیول پر بھی بالرز کے ایکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔