پی سی بی نے سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا :محمد اکرم

Mohammad Akram

Mohammad Akram

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کوچ ایسا نہیں کر سکتا کہ کہیں سے فاسٹ بائولر لائے اور اسے تیار کرے ، وہ لاہور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہا کہ قومی آف سپنر سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن سے کلئیر ہونا مسئلہ نہیں بلکہ وہ کلئیر ہونے کے بعد کتنے موثر ہوں گے اس پر توجہ ہونی چاہیے۔

این سی اے کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ میں انجریز ہوتی رہتی ہیں ، تاہم فٹنس ٹیسٹ لینے سے کرکٹرز کی فٹنس بہتر ہوئی ہے ، کوچ کے مطابق ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہترین فاسٹ بائولرز کو میدان میں اتارنا ہو گا جس کے لیے وہ موجودہ بائولرز پر محنت کر رہے ہیں۔

محمد اکرم نے کپتان مصباح الحق کی فٹنس کو بہتر قرار دیا ، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مصباح الحق سمیت مزید دس کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ 11 جنوری کو کیا جائے گا۔