کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ میں معطل سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ سے مزید سچ بولنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ سے مزید سچ بولنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم وہ آصف اور عامر کو فکسنگ پر مجبور کرنے کا الزام اپنے سر لینے کو تیار نہیں۔
سلمان نے پی سی بی آفیشلز سے رابطہ کرکے اپنے لیے آئی سی سی سے رعایت حاصل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فروری میں انھیں ایک خط بھیجا گیا کہ مزید سچ بولیں مگر انھوں نے اس خط کا جواب نہیں دیا، وہ یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی لیکن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں آصف اور عامر کو اسپاٹ فکسنگ پر مجبور کیا تھا۔