پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو چھ سے کم کر کے چار رکنی بنانے کا فیصلہ

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ رکنی سلیکشن کمیٹی کو چار رکنی بنانے کا فیصلہ کر لیا، معین خان ورلڈ کپ تک دونوں عہدے رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں سے دو سلیکٹرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ پی سی بی دو عہدے رکھنے والے ملازمین سے ایک عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کر چکا ہے جس کے بعد اعجاز احمد اور محمد اکرم سلیکٹرز کے عہدے سے جلد فارغ ہو جائیں گے جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بھی نئی تشکیل دینا پڑے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ معین خان ورلڈ کپ تک چیف سلیکٹر اور منیجر دونوں عہدوں پر رہیں گے جبکہ مشتاق احمد بھی ٹیم کے ساتھ ذ٘مہ داری نبھائیں گے اور میگا ایونٹ کے بعد سپن باولنگ کنسلٹنٹ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی تک ہی محدودو کیا جا سکتا ہے۔