لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی ممبران کم کر دئیے جائیں گے۔ نیشنل ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو 6 سے 4 کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی سے اعجاز احمد اور محمد اکرم کو فارغ کر دیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ 4 سلیکٹرز میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
جن میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کی جگہ فاسٹ بولر سلیم جعفر کو سلیکٹر بنانے کا امکان ہے۔