پی سی بی نے شاہد آفریدی کے میڈیا پر بات کرنے پر پابندی لگا دی
Posted on March 7, 2016 By Majid Khan کراچی, کھیل
Shahid Afridi
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا، کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں نئی مشکل نا کھڑی ہو جائے۔
پی سی بی کو خدشہ ہے کہ بوم بوم آفریدی کے بولنے سے ٹیم پھر سے کسی تنازعہ میں نہ پھنس جائے، اسی لئے کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ہونٹ سی دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان پر میڈیا پر بات کرنے پرغیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ان کے ٹوئیٹ کرنے پر بھی بورڈ ان سے نالاں ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر آفریدی نے دو دن میں میڈیا سے بات کرنے کا کہا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com