لاہور (جیوڈیسک) پہلے عمر اکمل اب شاہد آفریدی ان سے پہلے یونس خان اور احمد شہزاد سمیت بڑے بڑے نام کوئی ذرا بولا تو بورڈ نے گویا لفظوں کو تولا۔ نوٹس بھیجے جرمانے تک کیے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان پر پاک بھارت سیریز پر بیان دینے کا الزام تھونپ دیا گیا۔ حکام نے وارننگ دے دی کہ وہ بھارت میں سیریز کا مشورہ نہیں دے سکتے۔
ادھر پھر آفریدی ہیں جنہوں نے جواب جڑ دے دیا۔ انڈو پاک مقابلے پر کوئی بات نہیں کی۔ کچھ بولے نہیں اس لیے ذرا ڈر نہیں۔ کرکٹ بورڈ یا کرکٹرز کے ستارے گردش میں ہیں۔