لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغان لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغان لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے ، پی سی بی نے افغان لیگ کے لیے کسی کرکٹر کو این اوسی جاری نہیں کیا ، دس پاکستانی کرکٹرز نے افغان لیگ کے ساتھ معاہدے کیے تھے ، دونوں ملکوں کے درمیان چند روز قبل دوستانہ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا تھا۔
واضح رہے افغان حکومت نے کابل حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں سال افغانستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کو منسوخ کر دیا ، یہ میچ جولائی یا اگست میں کھیلا جانا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک مکمل سیریز بھی متوقع تھی ، افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ میچز نہ کھیلنے کے اعلان پر پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو افغانستان لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے۔