پی سی بی میں مشکوک بائولرز کے ٹیسٹ شروع، آج چار کا ٹیسٹ ہو گا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک بائولنگ ایکشن کے بائولرز کے ٹیسٹ لینا شروع کر دیئے۔ آج چار بائولرز کا ویڈیو ٹیسٹ لیا جائے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی نے دس ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل قومی بائولرز کو ٹیسٹ کے لئے طلب کیا تھا۔ ان میں صہیب مقصود اور عطا اللہ کا ویڈیو ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے۔ جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے اکیڈمی ہیڈ کوچ محمد اکرم اور جی ایم علی ضیاء کے ہمراہ جمعرات کو چار بائولرز کے ایکشن کی ویڈیو بنائی۔

ان میں نیئر عباس، جنید ضیاء، عثمان اور خرم شہزاد شامل تھے۔ آج جن بائولرز کے ایکشن کی ویڈیو بنائی جائے گی ان میں فراز، جہانزیب، مزمل اور محد ندیم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو ٹیسٹ کے بعد ان بائولرز کے ایکشن کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے ایکشن پر کام کرنے کے لئے انہیں دوبارہ اکیڈمی طلب کیا جا سکتا ہے۔