لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں بہت سی چیزوں میں بہتری کی گنجائش ہے، انہوں نے محمد عامر کے کم بیک کو بھی خوب سراہا۔
آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اگر وہ بورڈ سے متعلق کچھ زیادہ کہیں گے تو نوٹس ملنے کا خطرہ ہے۔
محمد عامر سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک قابل بولر ہیں ان سے وابستہ تمام امیدیں پوری ہوں گی ۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر کو برطانوی میڈیا سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انگلش میڈیا ہمیشہ اہم کھلاڑی پر دباؤ ڈلانے کی کوشش کرتا ہے۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق سابق ٹی 20 کپتان کا موقف ہے کہ وہ عزت سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔ وہ مستقبل کیلئے ایک اچھی ٹیم بنانا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
آفریدی نے یہ بھی کہا جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں کی مناسبت سے پاکستان میں ابھی اس لیول کا ٹیلنٹ نہیں ہے۔