لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی معافی قبول کرتے ہوئے انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت دے دی۔
سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے پاکستان کپ میں امپائرنگ کے تنازعے پر پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی معافی قبول کرلی اور انہیں پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔
دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان اور ان کے مشیر یونس خان کے درمیان رابطہ ہوا جس میں شہریارخان نے انہیں میڈیا میں بیان بازی سے روک دیا۔
واضح رہے پاکستان کپ میں یونس خان نے امپائر کے غلط فیصلوں پر احتجاج کیا جس پر ریفری کی جانب سے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی تاہم یونس خان پاکستان کپ ادھورا چھوڑ کر کراچی چلے آئے تھے جس پر پی سی بی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔