مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/10/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد میں پی سی سی گلیوں و نالوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، نالوں میں پرانی او دوئم اینٹ کا استعمال جاری، ریٹ مین سیمنٹ نہ ہونے کے برابر، محکمہ کے ملازمین ملوث، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں پی سی سی گلیوں اور نالوں کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال جاری ، نالوں میں پرانی اور دوئم اینٹ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، محکمہ کے ذمہ دار افسران اپنا حصہ لیکر خاموش، شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور محکمہ کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی پی او قصور کے حکم کے باوجود تھانہ مصطفی آباد کے باہر لگا شکایات بکس نہ کھل سکا، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے چھ روز قبل تھانہ مصطفی آباد کی انسپکشن کے دوران شکایات بکس روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا حکم دیا تھا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے چھ روز قبل تھانہ مصطفی آباد کی انسپکشن کے دوران تھانہ مصطفی آباد کے باہر لگا شکایات بکس نہ کھولنے پر محرر کی سرزنش کرتے ہوئے اسے روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا حکم دیا تھا، چھ روز گزرنے کے باوجود محرر تھانہ مصطفی آباد نے ڈی پی او قصور کے حکم کو کوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے تا حال بکس کو نہیں کھولا اور نہ ہی عرصہ دراز سے اس میں ڈالی گئی درخواست نکالی جا سکی ہے، جو کسی سائل نے انصاف کی امید پر اس میں ڈالی تھی، شکایات بکس روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا مطالبہ۔

Lalyani News

Lalyani News