پچنند جو کثیر آبادی والا تحصیل کا اہم ترین شہر ہے
Posted on July 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : پچنند جو کثیر آبادی والا تحصیل کا اہم ترین شہر ہے لیکن تاحال انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار رھ جانے کی وجہ سے عوام کو کوئی مناسب سہولت میسر کرنے میں اہم ترین کردار ادا نہ کر سکی۔ گزشتہ کئی سالوں سے تلہ گنگ، لاوہ سمیت دیگر علاقوں میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی سستا بازار لگائے جاتے ہیں لیکن ہربار پچنند کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
عوام کو ان کا حق نہیں مل پاتا۔ پچنند اور اس کے گردونواح کے سینکڑوں افراد مہنگائی کی چکی میں پستے چلے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ نے کبھی اس طرف رخ ہی نہ کیا اور نہ ہی عوام کی مشکلات کوکم کرنے کے لیئے کسی بھی میٹنگ میں تذکرہ کیا گیا ہو۔ عوام کا کہنا ہے کہ غریب عوام سینکڑوں روپے کرایہ ادا کرکے تلہ گنگ سستا بازار کا رخ کرے۔
تو وہ سستا بازار بجائے ریلیف کے عوام کے لیئے مہنگا بازار ثابت ہوتے ہیں اور غریب عوام مقامی دکانداروں کے من مانے ریٹس پر لٹ رہے ہیں۔ حکومتی سطح پر پچنند کی عوام کے لیئے کسی قسم کا رمضان ریلیف فراہم نہ کیا جاسکا۔ عوام کا تحصیل انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ علاقے کی عوام کو ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے اور رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔