پچنند کی مشہورومعروف سماجی اور بزرگ سیاسی شخصیت الحاج ملک اللہ یار خان اعوان کے ڈیرہ پر ختم قرآن پاک کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا
Posted on August 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : پچنند کی مشہور و معروف سماجی اور بزرگ سیاسی شخصیت الحاج ملک اللہ یار خان اعوان کے ڈیرہ پر ختم قرآن پاک کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل ذکرو نعت کا اہتمام کیا جس کی صدارت پیر معین الدین شاہ چشتی آستانہ عالیہ پچنند نے فرمائی۔ پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت الحاج علامہ سرور سلطانی اسلام آباد نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے۔ محفل کی نقابت کے فرائض ڈاکٹر صداقت علی خان نے سر انجام دیئے۔عظیم الشان محفل ختم قرآن پاک میں علامہ سرور سلطانی نے اپنے مشہور ومعروف کلام ”اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی” پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔
محفل میں متعدد مقامات پر روح پرور مناظردیکھنے کو ملے۔ روحانی شخصیت پیر معین الدین شاہ چشتی،معروف علمی شخصیت ملک شجاعت علی خان، ملک باقی خان، ڈاکٹر صداقت ملک، ملک طورا خان ڈھرنال، علامہ محمد ناصر ، ضیاء قادری سمیت سینکڑوں افراد نے بابرکت محفل میں بھرپور شرکت کی اور اختتام پر خصوصی دعا کے بعد حاضرین محفل میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس کے قبل ڈیرہ ملک اللہ یار خان پر ملک اللہ یار خان اعوان کی طرف سے پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی دعوت پر ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سمیت مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیت نے بھرپور شرکت کی۔