لاہور (اقبال کھوکھر) مورخہ 5 جولائی2015ء کی شام6بجے پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے لئے ایک تاریخ ساز دن بن گیا جب ملک کی قدیم سیاسی اقلیتی جماعت”پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی” کے یوتھ ونگ کی طرف سے آصف ٹائون نمبر2نزد ٹریضہ ٹائون میں واقع معروف کنونشن گرائونڈ کے وسیع وعریض احاطہ میں ”یوتھ کنونشن”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے نوجوان طبقہ سمیت سیاسی،سماجی،عوامی، قانونی،مذہبی وہرشعبہ ہائے زندگی سے منسلک خواتین وحضرات نے بھرپور شرکت کی۔مہمانان خاص چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ونیشنل ڈائریکٹر کلاس ایم اے جوزف فرانسس،سنیئروائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل اور مرکزی رہنماء ضیاء کھوکھر تھے۔
مہمانان گرامی میں پاسٹر اصغرجان کھوکھر،طاہر بشیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،سہیل ہابل سنیئر رہنمائ،اشرف الفونس آسی،اخترسندھو ایڈووکیٹ،اظہرپطرس، بابادلا بھٹی،صدیق گل،شوکت اقبال،آصف رضا ،ندیم حمیدسہوترا،سسٹر ثمینہ جاوید،چوہدری یونس ٹہلا،جاوید فرانسس، ڈاکٹرنذیر کھوکھر، تھے۔پنڈال کے شرکاء نے کھڑے ہوکر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے معززمہمانوں کااستقبال کیا۔سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے مسلح بردار گارڈز الرٹ رہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ایک ہزار نشستیں بچھائی گئیں مگر شرکاء کی آمد کے باعث مزید سینکڑوں کرسیاں بچھائی گئیں۔
پنڈال میں ایک مکمل نظم وضبط کا ماحول تھا۔پی سی این پی کے جھنڈے پنڈال میں موجود شرکاء کے ہاتھوں میں تھے جو مختلف اوقات میں لہراتے بھی تھے۔جبکہ میں گیٹ کے اوپر بھی پارٹی پرچم مسلسل شرکاء کو خوش آمدید کہنے میں کوشاں رہا۔نوجوان انتظامیہ کی طرف سے سٹیج کے عقب میں ایک شاندار جاذب نظر فلیکس آویزاں تھا جس میں پاکستان کے نقشہ کے ہمراہ قومی پرچم اور پی سی این پی کے پرچم سمیت چیئرمین کی تصویر بھی آویزاں تھی۔مخصوص عبارت میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی رقم تھی۔نظامت کے فرائض پی سی این پی کے یوتھ کوارڈینیٹر سلیم گل نے انجام دیے جبکہ میڈیا کوارڈینیٹر وپروگرام کے چیف آرگنائزر اقبال دانیال کھوکھر نے سپاسنامے میں پروگرام کے انعقاد کے مقاصد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات میں تمام امور میںرہنمائی کی۔
تقریب میں مہمانوں کو جب سٹیج پر بلایا گیا تو ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے گلے میں پارٹی پرچم پر مبنی سافے پہنائے گئے۔یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ سانحہ یوحناآباد کے حوالے سے بہترین قانونی خدمات فراہم کرنے پر ”کلاس”کے لیگل ایڈوائزر طاہر بشیر ایڈووکیٹ ،طویل سیاسی جدوجہد پر مارٹن جاوید مائیکل ،پی سی این پی کے ترانے کے گائیک ویشوع ایجوکیشنل منسٹریز کے چیئرمین پاسٹر اصغرجان کھوکھر،مقامی نوجوانوں کو متحرک کرنے میں یوتھ لیڈر لاہور شکیل سندھو،بہترین سماجی خدمات پریوتھ کوارڈینیٹر پنجاب سلیم گل جبکہ نوجوانوں کو فعال وپروگرام آرگنائز کرنے وترانے کے لکھاری اقبال دانیال کھوکھر کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔کنونشن میں پی سی این پی کے تجدید شدہ منشور کی رونمائی بھی کی گئی اور ترانے کی آڈیو ریکارڈنگ کو پاسٹر اصغر جان کھوکھر نے لائیو کی صورت میں گاکر خوب دادحاصل کی ترانے کے دوران قیادت جھومتی رہی جبکہ نوجوان پرچم لہراتے اوربھنگڑاڈالتے رہے۔ترانے کی شاعری وگائیکی کو شرکاء نے بھرپور پسند کیا۔
جبکہ انتظامات میں نے معاونت کی۔ضیاء کھوکھر نے کہا کہ یوتھ کنونشن کے انعقاد کااقدام تاریخی اہمیت کاحامل ہے جو یقینا سراہا جانا چاہیے۔مارٹن جاوید مائیکل نے کہا کہ اقبال کھوکھر اور اس کی ٹیم نے پی سی این پی کے ترانے ومنشور کی رونمائی کویوتھ کنونشن میں پیش کرکے نئی نسل کو پیغام دینے کی جو مثبت کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل فخر ہے۔جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ایم اے جوزف فرانسس نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہے کہ ہماری قوم کے نوجوان متحد ہوئے ہیں پی سی این پی نے ہمیشہ نوجوان طبقہ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور میرے لئے یہ بات خوش کن ہے کہ اقبال کھوکھرکی آرگنائزنگ میںسلیم گل،شکیل سندھو وان کی ٹیم نے مل کر اتنی بڑے کنونشن کا انعقاد کیا ہے۔
میں آج انہیںمبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ پی سی این پی کے لئے دن رات کام کرنے والے لوگ پی سی این پی کا سرمایہ ہیں۔تقریب سے صدیق گل،شوکت اقبال، اظہرپطرس،بابادلابھٹی ودیگر مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے یوتھ کنونشن کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔