پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے۔عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا احتساب ہو گا۔ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔عوام نے ان پر پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام نے عمران خان کیخلاف چالان کاٹ دیا ہے انہوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔

عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہو گئی۔عوام کو ایک کروڑ نوکریاں کا جھانسہ دیا گیا۔ حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کٹ چکا ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت کیخلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا۔