پی ڈی ایم 23 دسمبر کو مردان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PDM

PDM

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 23 دسمبر کو مردان میں ریلی اور جلسہ ہو گا جس سے دیگرکے علاوہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین آج مردان کا دورہ کریں گے،پی ڈی ایم کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق پی ڈی ایم کی جاری تحریک کے اگلے مرحلہ میں پورے ملک میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ 23 دسمبر سے شروع ہو گا۔