پی ڈی ایم کے فیصلے کے تحت قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا، فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر تقسیم ہو گئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں طےہواتھاکہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار پیپلزپارٹی کا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوارجے یو آئی کا ہونا تھاجبکہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق قائدحزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ طے نہيں ہوا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار گئے تو اپوزيشن لیڈر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ 26مارچ کومریم نوازکی پیشی پراپوزیشن کارکنان نیب آفس میں جمع ہوں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزيشن لیڈر کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واضح تقسیم نظر آ رہی ہے اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپوزيشن لیڈر کیلئے درکار 26 ووٹوں کی الگ الگ مہم شروع کر دی ہے۔