لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ مریم نواز فرما رہی تھیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں آر ہوگا یا پار، آر ہو ا نہ پار ہوا پی ڈی ایم خوار ہوا۔
وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ مریم نواز ضمانت پر ہیں اور ان کے والد اشتہاری ہیں، نواز شریف خود آئین سے متصادم ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی پی ڈی ایم کے جلسے پر اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔