کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر کرن آفتاب خان اور سفیر امن پاکستان ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ قومی یکجہتی کے فروغ اور امن کے قیام مکمل ساتھ ہے انہوں نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن کے قیام اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے پاک افواج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قیام امن اور قومی یکجہتی کے لئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پیس ایمبیسڈر تعلیم اور کھیلوں کو فروغ دیکر گھر گھر محبت و امن اور قومی یکجہتی کا پیغام عام کرنے کے لئے کراچی تا خیبر پختونخواہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد دے رہی ہے کرن آفتاب نے اعلان کیا کہ بہت جلد پاکستان کے ہر ضلع میںعلم کے فروغ کے حوالے سے سیمینار ،واک اور دیگر تقاریب کے علاوہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد کیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری آرگنائزیشن افواج پاکستان بالخصوص پاک رینجرز سندھ کو امن و امان کے قیام کے لئے سندھ بھر میں دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کار کردگی پر سلام پیش کرتی ہے۔شندھ خصوصاً شہر کراچی میں قیام امن کے حوالے سے سندھ رینجرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مورخہ 5مارچ2016ء بروز ہفتہ سہہ پہر 3بجے KMCفٹ بال اسٹیڈیم کراچی میں ایک شاندار فیسٹیول فٹ بال میچ “سلام پاکستان رینجرز سندھ “کے نام سے منسوب کررہی ہے ۔مقابلہ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ اور بلوچستان فٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا جس میں اسکول و کالجز کے طلباء و طالبات شرکت کرینگے۔