کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سول ڈیفنس سندھ کے اشتراک سے سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے 6اضلاع کے 30سے زائد شرکاء نے ٹرننگ کورس میں حصہ لیا ۔سول ڈیفنس کے فوکل پرسن الطاف حسین نے شرکاء کورس کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی ۔اس موقع پر شرکاء کورس میں سرٹیفکٹ تقسیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ حاجی احمد نے کہا کہ فوری طبی امداد کے ذریعے انسانی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
تربیتی کورس کے ا نعقاد مقصد طبی امدادی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے ساتھ قیمتی انسانی زندگیوں کو فوری طبی امداد کے ذریعے بچانے جیسے اقدامات کئے جاسکیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیس ایمبیسڈر کے چیئر مین سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ جنگ ہو یا امن فرسٹ ایڈ کی اہمیت مسلمہ حقیقت ہے انہوں نے زور دیا کہ ہر فرد کو فرسٹ ایڈ سے آشناء ہونا چاہیئے تاکہ ہم کسی بھی آفات میں فوری طبی سرگرمیوں کو فعال بنا کر قیمتی انسانی زندگیوں کو بچاسکیں۔اس موقع پر تقریب میں ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،ڈاکٹر شمیم اختر ،ڈاکٹر کرامت ،ڈاکٹر عبدالسلام ،ڈاکٹر فراز ،ڈاکٹر نعیمہ انصاری اور دیگر موجود تھے۔