کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس ضلع کورنگی کے اشتراک سے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور پاکستان مارشل آرٹ کنکشن فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر “ڈیفنس ڈے اسپورٹس فیسٹیول “مورخہ 6ستمبر 2016ء بروز منگل کورنگی محمڈن گرائونڈ کورنگی میں منعقد ہوگا جس کا افتتاح ایس ایس پی ضلع کورنگی نعمان صدیقی کرینگے ۔فیسٹیول میں کرکٹ ،فٹ بال ،والی بال ،شوٹنگ بال اور ایتھلیٹ کے مقابلوں کے علاوہ مارش آرٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔
فیسٹیول کے انتظامات اور انعقاد کے حوالے سے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے صدر پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن شہزاد احمد اور ڈاکٹر مسکین شاہ کے ہمراہ ایس ایس پی ضلع کورنگی نعمان صدیقی سے ملاقات کی اور اس موقع پر ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے کہا کہ قیام امن اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دوررکھنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا اورصحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے انہوں نے یوم دفاع پاکستان پر کھیلوں کی تقریبات کے حوالے سے شاندار فیسٹیول کا انعقاد کرنے پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر جذبہ سچا ہو تو مشکلیں خود بخود آسان ہوجاتی ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے “ڈیفنس ڈی اسپورٹس فیسٹیول “کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری