کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے شدید گرم موسم میں بلاضرورت گھروں سے باہر دھوپ میں نکلنے سے اجتناب اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کی تاکید کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرم موسم میں ڈھیلے کپڑے زیب تن کریں احتیاطی تدابیر سے مکمل آگاہی حاصل کرکے اس پر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار پیش ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتما م پاک ٹیلی کام فائونڈیشن اسکول وائر لیس گیٹ پر منعقدہ ہیٹ اسٹروک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمیم قاضی ،حامدہ صدیقی ،ثمینہ سومرو ،فوزیہ اور سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان بھی خطاب کیا۔
مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ ہیٹ اسٹروک کی علامت ہونے کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رابطہ کیا جائے اگر کسی فرد کو شدید گرم موسم میں علامت درپیش کو تو اسے فوری طبی امداد فراہم کیا جائے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمیم قاضی نے کہاکہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میںلانا ضروری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیس ایمبیسڈر کے روح رواں سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ہماری آرگنائزیشن سندھ میں ہیٹ اسٹروک سے عوامی آگاہی ،احتیاطی تدابیر تک عوامی کی رسائی اور ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کرے گی اس حوالے سے انتظامات جاری ہیں انہوںنے بتا یا کہ سندھ بھر میں عوامی شعور کی بیداری کے لئے آرگنائزیشن ہیٹ اسٹروک آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔