کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پاک افواج کی کامیابی اور حفاظت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اسکوں کے بچوں اساتذہ اکرام اور سماجی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا کہ ہماری بہادر افواج ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا بھر پور حوصلہ رکھتی ہے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے کہاکہ پاک افواج دنیا کی عظیم افواج میں شمار کی جاتی ہے ہمارے ملک کے دشمن خواہ ملک کے اندر ہوں یہ بیرونی ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی سے نمٹنا جانتی ہے حفاظت وطن کے لئے قوم کا بچہ بچہ اپنی افواج کے ساتھ ہے ہم اپنے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریںگے اورنگزیب سلطان نے سیاسی اکابرین ،علماء اکرام سے اپیل کی کہ وہ باہمی سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرمتحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور بقا کے لئے کام کریں اس موقع پر ڈاکٹر محمد ذادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،ڈاکٹر کرامت اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور حفاظت وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔