کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتما پاکستان میں امن و امان کے قیام اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کے لئے جد وجہد کرنے والی تنظیموں اور شخصیات کو امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جس میں پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے شہزاد احمد ،حاجی صالح محمد ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈاکٹر محمد زادہ ،پرائم میڈیکل کے ڈاکٹر اورنگزیب ،ایجوکیشنل پرائیویٹ اسکول کے محمد عمر ،ڈاکٹر محمد عارف اور ڈاکٹر فیصل ایوب کو امن ایوارڈ دیئے گئے اس موقع پر سفیر امن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو پاکستان میں امن ،محبت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر پر خصوصی امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حاجی مظفر علی شجرہ نے کہاکہ پاکستان میں امن ،محبت اور یکجہتی کی فضا ء کو قائم و دائم رکھنے کے لئے جو لوگ اور ادارے جدو جہد کررہے ہیں وہ پاکستان کے سچے سپاہی اور وفادار ہیں انہیں محب وطن لوگوں کی کاوشوں اور محنت کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کا نام سربلند ہے حاجی مظفر علی شجرہ نے امن ومحبت اور یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے اورنگزیب سلطان کی جد وجہد کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ امن و محبت اور یکجہتی کو فروغ دیکر ملکی ترقی اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہے ہمیں متحد ہوکر دہشت گردی ،لاقانونیت کے ساتھ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔