کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجر کے اشتراک سے حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں 50سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔سائیکل ریس مختلف شاہراہوں پر منعقد کی گئی جس میں شمس الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاجبکہ دوسری پوزیشن شاہ زیب اور تیسری پوزیشن امجد خان نے حاصل کیا۔
تقریب کے اہتمام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں ٹرافی اور ریس میں حصہ لینے والوں سائیکلسٹوں میں انعامات اور اعزازی سرٹیفکٹ تقسیم کئے اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر بلدیہ ٹائون محمد ابراہیم ،سماجی رہنماء تہمینہ ،ولی محمد خان تنولی ،مسکین شاہ ،کرامت علی شاہ ،عمر محمد ،حاجی ارشد ،ڈاکٹر محمد زادہ ،اختر نواز اور دیگر بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب سلطان نے کہاکہ سائیکل ریس کا انعقاد جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے منعقد کی گئی تاکہ علاقوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ کے ساتھ قیام امن کو پروان چڑھا یا جاسکے انہوں نے ملک خصوصاً شہر کراچی میں امن کے حوالے سے پاک افواج اور رینجرز کی تعریف کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ آج کے دن عہد کریں کے ہم اپنے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلا نے کے لئے اپنے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون اور حمایت جاری رکھیں گے۔ جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری