کراچی (اسٹاف رپورٹر) گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ، سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک خصوصاً اسلامی دنیا مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے عوام پر بھارتی حکومت کی ظلم و بربریت کا خاتمہ کرائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع غربی کراچی خیبر چوک پر کشمیری عوام پر بھارتی بربریت کے خلاف نکالے جانے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر محمد زادہ، ڈاکٹر مسکین شاہ ،ڈاکٹر کرامت ،ڈاکٹر ریحان ،ڈاکٹر ہدایت اللہ ،نے بھی خطاب کیا ۔ریلی کے شرکاء فرنٹرئیر موڑ تک احتجاج کرتے ہوئے گئے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔
اورنگزیب سلطان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت انسانی حقوق کے دعویدار بھارت کشمیری عوام پر ظلم و بر بریت کی انتہا کرکے اپنے چہرے سے نقاب اُتار چکا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بر بریت فوری بند کرے اور دنیا بھر کی امن تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر ،فلسطین ،برما سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں پر جاری ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کریں اورنگزیب سلطان نے کہاکہ مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں ظلم و اتنا کرو جتنا برادشت کوسکو کہیں ایسا نہ کو کشمیر تو تو رہے لیکن بھارت دنیا کے نقشے سے ہی ختم ہو جائے۔ جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر