امن کے ثمرات استحکام اور ترقی کی صورت میں عوام تک پہنچنے چاہیں۔ آرمی چیف

Core Commander Conference

Core Commander Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنز کی کامیابیوں کا جائزہ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے ثمرات، استحکام اور ترقی کی صورت میں عوام تک پہنچنے چاہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن کے ثمرات استحکام اور ترقی کی صورت میں عوام تک پہنچنے چاہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک علاقوں کا کنٹرول سول انتظامیہ کی صلاحیتیں بڑھا کر ان کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ریاستی ادارے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فاٹا کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد، خوشحال بلوچستان پروگرام اور آپریشنز کے ذریعے حاصل کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے لیے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔