امن دشمن عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتے : شہزاد انور

لاہور : صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور چودھری شہزاد انور،چیف آرگنائزر لاہور رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر، بابا معراج دین،نیامت علی بھٹی نمبردار آف مہدی پور، حاجی عبدالحاق، مرزا افضل بیگ اور چودھری آس محمد میئو نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر سازش کا مقابلہ کرے گی کسی صورت دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امن دشمن عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جن کوہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

قیام امن حکومت کی پہلی ترجیح ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: انسانیت کا خون بہانے والے دوستی کے ہاتھ کو کمزوری نہ سمجھیں پرامن قومیں کبھی بھی جنگ کی طرف شوق سے نہیں بڑھتی لیکن اگر ہمیں دہشتگردوں سے جنگ کرنا پڑی تو ہم اُس کیلئے بھی تیار ہیں۔مسلم لیگ ن کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں ۔ملک میں قیام امن کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

دیر پا اور پائیدار امن کیلئے عدل وانصاف کی فراہمی لازم ہے جب تک حق دار کا حق اُسے نہیں ملتا تب تک قیام امن کا خواب ادھورا رہے گا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پاک ،ترک تعلقات میں مزید نکھار آئے گا اور دوستی کے رشتے مضبوط ہونگے۔