بے امنی اور توانائی بحران کی وجہ سے محصولات کا ہدف مشکل رہا، ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد(جیوڈیسک) ایف بی آر کے مطابق بے امنی اور توانائی بحران کے باعث گزشتہ مالی سال محصولات کے ہدف کا حصول مشکل رہا۔ مجموعی پیداوار کے مقابلے میں ٹیکسوں کا حجم 9 فیصد سے بھی کم رہا۔ایف بی آر کے مطابق جولائی سے جون 13-2012 میں ٹیکسوں کے حجم میں اضافہ صرف 3 فیصد تک محدود رہا جو 13 سال کی کم ترین سطح ہے۔

حکومت کے 2 ہزار ارب روپے سے زائد کے نظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے 1939 ارب روپے ٹیکس جمع ہوسکا جو مجموعی پیداوار کے 8.9 فیصد کے برابر ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں کمی کے باعث بھی محصولات متاثر ہوئے۔