لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں۔ فلمسازی میں کمی سے پلے بیک سنگنگ کا کام تقریباً ختم ہی ہو گیا ہے۔
امن و امان کے حالات خراب ہونے سے میوزک شوز بھی نہیں ہو رہے۔ ان حالات کی وجہ سے میوزک انڈسٹری سے وابستہ لوگ بہت پریشان ہیں۔
وقت بدل گیا ہے، اب لوگ البم نہیں بلکہ گانے ریلیز کرتے ہیں۔ ٹیلنٹ کو ترقی ملے تو اچھے سنگر سامنے آ سکتے ہیں۔