قیام امن اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تعاون پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام کے مشکور ہیں۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on January 24, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شاہ فیصل زون میں قیام امن اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر دعوت اسلامی شاہ فیصل کالونی کا اظہار تشکر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول سے دعوت اسلامی شاہ فیصل کالونی کے ذمہ دار عارف عطاری کی سربراہی میں دعوت اسلامی رابطہ کمیٹی کے اراکین شہنشاہ عطاری اور خالد عطاری ملاقات کی اور اُن سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے ربیع الاول کے حوالے سے دعوت اسلامی سمیت دیگر مذہبی تقریبات پر خصوصی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس بلدیہ کورنگی خان محمد ،سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اقتدار احمد ،XENشاہ فیصل زون اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دعوت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ محرم الحرام اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر قیام امن اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں تعاون پر دعوت اسلامی سمیت تمام مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہم اسلام دشمن قوتوں کو شکست دیکر امن کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی انتظامات کا سہر اراکین اسمبلی اور ا علماء اکرام کو جاتا ہے جن کی معاونت کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ضلع کورنگی میں بلا تفریق رنگ ونسل عوامی خدمت کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر دعوت اسلامی شاہ فیصل کالونی کے وفد نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور شاہ فیصل زون کے افسران کو اسلامی کتب کا تحفہ پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com