کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہر کراچی کے معروف آرکٹیکٹ انجینئر کفیل حسین نے کہاکہ قیام امن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینا ہوگا ،کھیلوں کے فروغ سے جہاں قیام امن میں مدد ،صحت مند سرگرمیوں کا فروغ یقینی بنا یا جاسکتا ہے وہیں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانیان پاکستان اور شہداء پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے “شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کفیل حسین نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوںنے یقین دلا یا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کو جہاں میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں ،کفیل حسین نے شہر قائد میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں KBBAکے صدر غلام محمد خان کی کاشوں کو سراہتے ہوئے غلام محمد خان کی کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔