امن کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے، ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے قائدین وکارکنان نے اپنا خون نچھاور کیا ہے۔

دہشت گردی سے نجات اور ملک میں قیام امن کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر بلدیہ ٹاؤن کے شہید سیکٹر کنوینرساجد قادری کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک کے کارکنان و ذمہ داران کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ کارکنان و ذمہ داران اپنی صفوں میں اتحاو ویکجہتی رکھیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی اکثریت اہلسنت کے حقوق آج تک پامال کئے جارہے ہیں۔ مساجد و مزارات کے تحفظ کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کراچی کی انتظامیہ اہلسنت کی مساجد پر قبضے کا نوٹس لے۔