لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ امن وامان کے معاملے پر کوئی بھی صوبائی حکومت وزیراعظم سے بات کر سکتی ہے، لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اختلافات حکومت اور دہشت گردوں کے درمیان ہیں۔
وفاق کو کراچی، کوئٹہ اور ملک کے ہر شہر میں امن عزیز ہے، آئی جی اورچیف سیکریٹری لگانے کا کام صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، کوئی بھی صوبائی حکومت امن و امان کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کر سکتی ہے۔
دہشت گردی کے معاملے پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے دہشت گردوں کو واضح پیغام بھجوانا چاہتے ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان رہتا ہے۔